یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے32 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیدیا ہے۔
یونان کشتی حادثہ تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کے32 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیدیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ شبہ ہے کہ اہلکارکشتی حادثےمیں ملوث ہیں، مشتبہ قرار دیئے گئے اہلکاروں میں انسپیکٹر سے لیکر ہیڈکانسٹیبل تک شامل ہیں مشکوک قرار دیئے گئے اہلکاروں کےنام پی این آئی ایل میں شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،32 اہلکاروں کے نام متعلقہ محکمہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی حکام کے مطابق مشک وک قراردیئےگئے19اہلکاروں کے نام فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھجوائے گئے ہیں،2 اہلکاروں کی تفصیلات لاہورائیرپورٹ کو دیدی گئیں ،مشکوک افسران میں سے3 کا تعلق سیالکوٹ ائیرپورٹ سے ہے5 اہلکاروں کےکوائف کوئٹہ ائیرپورٹ انتظامیہ کو دیدیئے گئے۔