ملتان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے لگائے گئے پوسٹر کو عوام نے پھاڑ کر آگ لگا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملتان میں سابق ایم پی اے سلمان نعیم اور سابق ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے پوسٹر لگائے گئے تھے۔لوگوں نے نواز شریف کے پوسٹر دیکھتے ہی پھاڑنا شروع کیا اور کچھ لوگوں نے پھاڑے گئے پوسٹر کو آگ لگا دی۔
مسلم لیگ نواز کے قائد کے پوسٹر کو پھاڑے اور آگ لگانے کی ویڈیو لوگوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پوسٹر مسلم لیگ کے سابق اراکین اسمبلی نےلگوائےتھےجہاں نواز شریف کیساتھ ان کی تصاویر بھی پوسٹرز پر آویزاں تھیں۔
خیال رہے کہ ملتان میں کچھ روز قبل سابق وزیراعظم کے پوسٹررز پر نامعلوم افراد کی جانب سے سیاحی بھی پھینکی گئی تھی۔
دوسری جانب کچھ روز قبل مری روڈ پر نوازشریف کےاستقبالیہ بینرز پرنامعلوم افراد نے کالک مل دی۔بینرز مسلم لیگ ن راولپنڈی کی مقامی باڈی کی جانب سے لگائے گئےتھے مسلم لیگ ن راولپنڈی نے شہر بھر میں نواز شریف کے استقبالیہ بینرز آویزاں کئے تھے۔مری روڈ چاندنی چوک سے لیاقت باغ تک لگے بینرز پر کالک لگائی گئی۔اورنواز شریف کے لگے متعدد پوسٹرز پھاڑے گئے تھے۔