پاکستان تحریک انصاف کی ورکر صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد بھی رہائی نہ مل سکی، عدالت نے صنم جاوید کو ضمانت کی منظوری کے بعد مچلکے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، جو جمع کرادیئے گئے تھے۔
پولیس نے صنم جاوید کو عدالت سے ضمانت پر رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کی 9 مئی واقعات کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔
پولیس صنم جاوید کو پریزن وین میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کو دوسری مرتبہ رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل صنم جاوید کی جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی تاہم انہیں کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔