آزاد کشمیر میں پاک فوج کی جانب سے یوتھ فیسٹول کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔
آل کشمیر یوتھ فیسٹول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھمبر کے ملک باز اسٹیڈیم میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر راشد حنیف تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راشد حنیف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بھر میں کھیل کے میدان آباد کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکے۔ اہل علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی کوشش کو سراہا۔






















