ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے خصوصی مشنز رچرڈ گرینل نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ایک غیر روایتی سیاستدان ہیں ۔ اور ان پر کرپشن کے الزامات بھی ٹرمپ پر لگنے والے الزامات کی طرح بے بنیاد ہیں ۔ میتھیو ملر کا بیان مبہم ہے لیکن اس کا مطلب رہائی کا مطالبہ ہی ہے ۔۔
ان کا کہناتھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوران پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر تھے، اس وقت بانی پی ٹی آئی پاکستان کے لیڈر تھے، وہ ایک غیر روایتی سیاستدان ہیں، میں چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جائے، وہ ویسے ہی الزامات کے تحت جیل کاٹ رہے ہیں جیسے صدر ٹرمپ پر لگائےجاتے ہیں۔
میتھیو ملر کے مبہم بیان کا مطلب بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ ہے۔