آٹھ سال بعدایران پر سے سلامتی کونسل کی پابندیاں ختم ہوگئیں،سرکاری اعلان کردیا گیا۔
ایران پر سے جن پابندیوں کا اطلاق ختم ہوا ہے۔اُن میں ایرانی شہریوں اور اداروں کے اثاثوں کی ضبطی اور مالی سروسز شامل ہیں، امریکا اور مغربی ملکوں کی کوششوں کے باوجود ایران پر سلامتی کونسل کی پابندیاں برقرار نہ رکھی جاسکیں۔
دستاویزات کےمطابق 18 اکتوبرکو یہ پابندیاں از خود ختم ہوئیں۔اور اب با قاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ اسرائیل حماس جنگ کے تناظرمیں ایران پر سے پابندیوں کا خاتمہ بہت اہم ہے۔