کرسمس کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے مختلف گرجا گھروں میں تقریبات جاری ہیں۔
25 دسمبر کا دن اقلیتی برادری کے لئےخوشی کا دن ہے جس میں ہم سب کو بحیثیت قوم ان کے ساتھ خوشی منانی چاہیے،یہ مسیحی برادری کی عید کا دن ہے اور ایسےتہوار سے مل بیٹھ کر اکٹھے خوشی منانے سے قومی یکجہتی پروان چڑھتی ہے۔
اسی توسط سے جنوبی پنجاب میں مختلف مقامات پر مسیحی برادری کے ساتھ مل کر ان کے ساتھ خوشیاں منائی گئیں اور یہ عہد کیا گیا کہ ہر مشکل وقت میں ہم یکجان ہو کر ملک دشمن کا مقابلہ کریں گے۔
مسیحی برادری کے پادری حضرات اور عوام الناس نے اس موقع پر شکریہ ادا کیا اور اس پرمسرت موقع پر ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں محفوظ ہیں اور دیگر مذاہب کے لوگ خوشی اور غمی میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ سات ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاک فوج اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشکور ہیں کہ انہی کے بدولت ملک میں امن قائم ہے