بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج آذاد کشمیر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
اس حوالے سے مظفرآباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں آزادکشمیر فوجی اور سول حکام کےعلاؤہ سول سوسائٹی نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز آف انر کی پُر وقار تقریب یادگار شہدا مظفرآباد پر منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگار پر سلامی پیش کی اور کمشنر مظفرآباد ،اسٹیشن کمانڈر اور سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
بانی پاکستان کی یوم پیدائش کےموقع پر کمشنر مظفرآباد اور پاک فوج کے حکام نے کیک کاٹا اور بانی پاکستان کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کی۔
کمشنر مظفر آباد نےمسعود الرحمن کہا قائداعظم کےراھنما اصول یاد رکھنے کی ضرورت ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،
کشمیری دوقومی نظریہ کی تجدید کی جدوجہد کر رہے ہیں جو منزل کے حصول تک جاری رہے گی،تقریب میں بچوں نے قائد اعظم کے افکار ونظریات پر تقاریر اور ترانے بھی پیش کیے۔