پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس تلخیوں کے بعد اتفاق رائے پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
لاہور گورنر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر ہونے والے چھٹے اجلاس کے اختتام پزیر ہونے پر اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کےذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اجلاس کےآغاز میں اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن اتحادی حکومت کےمعاملات آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو واضح کردے، ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل خود طے کرلیں گے۔
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا موقف اختیار کیا کہ ہم پیپلزپارٹی کےتحفظات دور کرکے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اجلاس میں مختلف امورپر اتفاق رائے ہوگیا ہے، رحیم یارخان اورملتان کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی سربراہی پی پی پی کودینےپراتفاق کیا گیا ہےجیتنےوالےحلقوں میں مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کومساوی فنڈزدینےپراتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ضلعی سطح پرمختلف کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کو نمائندگی دینے پر اتفاق کیا گیا ہے پوسٹنگ ٹرانسفرمیں پیپلزپارٹی سےمشاورت پر اتفاق ہوا ہےگورنر پنجاب اوروزیراعلی پنجاب کےدرمیان کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔