اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کانفرنس میں اٹلی کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں نے بھر پور شرکت کی واضح پیغام دیا کہ وہ پاکستان اور اُس کی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ریلی میں اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی نامنظور، ہماری فوج ہمارا فخر کے فلک شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی مذمت کی گئی
محب الوطن پاکستانیوں نے اس ریلی میں پیغام دیا کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ریلی میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے اور اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگے
نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر فلک شگاف نعرے لگائے اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والی مخصوص لابی کو منہ توڑ جواب دیا۔
اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کیا جائے گا،مقررین نے یہ بھی اعادہ کیا کہ یورپ کے بعد اب یہ تحریک برطانیہ اور امریکہ تک بھی لے جائی جائے گی
مقررین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اب جاگ گئے ہیں اور وہ کسی بھی منفی پروپیگنڈا کا حصہ نہیں بنیں گے