بھارتی ناٸب کپتان ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوٸے تھے۔
گزشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں پانڈیا ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوٸے ہیں، پانڈیا ٹیم کے ہمراہ دھرمشالا نہیں جاٸیں گے۔بی سی سی آئی میڈیکل پینل پانڈیا کی نگرانی کررہا ہے،پانڈیا لکھناٶ میں بھارتی ٹیم کو جواٸن کریں گے۔
واضح رہےکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کےدرمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا کو ایشن کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ دھرم شالا میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔