بُرا وقت کیا آیا معزول شامی صدر سے اُن کی اہلیہ بھی باغی ہوگئیں،بشارالاسد کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کیلئے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول شامی صدربشارالاسد کی اہلیہ برطانوی نژاد اسما الاسد ماسکو میں خوش نہیں اور اپنے والد کے پاس جانا چاہتی ہیں،اسی لیےشوہر سےطلاق لے کر برطانیہ منتقلی کی خواہشمند ہیں ۔
خیال رہےکہ دو ہفتے قبل شام پر اپوزیشن فورسز کے قبضے کے بعد بشار الاسد فیملی کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے ۔