پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج جوہانسبرگ میں ہوگا۔ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پلینئگ الیون میں 3 تبدیلیاں کردی گئی ہے۔ طیب طاہر اور محمد حسنین کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سفیان مقیم ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔
واضح رہے کہ جوہانسبرگ میں بارش کے باعث پاک جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث قومی ٹیم نے انڈور پریکٹس کی تھی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔ تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔