جوہانسبرگ میں بارش کے باعث پاک جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا تاہم جوہانسبرگ میں بارش کے باعث پاک جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث قومی ٹیم نے انڈور پریکٹس کی تھی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔ تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔