کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت پھر سے بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 34 پیسے کا ہوگیا۔