پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے درمیان ادائیگیوں کے معاملے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کا بیان سامنے آگیا۔
بیان کے مطابق یکم سے 18 اکتوبر کے درمیان پی آئی اے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے کا فیول فراہم کیا گیا جبکہ پی آئی اے نے اب تک 2 ارب ب52 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق آج پی آئی اے کو ساڑھے 19 کروڑ روپے کا فیول فراہم کیا ہے جبکہ رواں ماہ اب تک پی آئی اے پر کرنٹ واجبات 2 ارب 11 کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
بیان کے مطابق پی آئی اے پر سالہا سال سے 26 ارب کے واجبات پہلے ہی سے ہیں، پی ایس او کے مطابق پی آئی اے سے یومیہ ادائیگی پر یومیہ فیول فراہمی کا عارضی معاہدہ ہوا ہے۔