تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس بلند ترین سطح پرجاپہنچی، اسٹاک مارکیٹ 115000پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔