سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرپورٹس اور دفتری بلاک میں سگریٹ پان گٹکا کھانے پر سخت پابندی عائد کردی۔
اعلامیے کے مطابق سگریٹ نوشی اور پان گٹکا کھانے والوں کے خلاف 6 نومبر سے جرمانے عائد کئے جائیں گے، سی اے اے ویجیلنس اور ایئرپورٹ سیکیوریٹی فورس کو کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تنبیہ کے باوجود ایئرپورٹ دفاتری میں گٹکا، پان، سگریٹ کا استعمال ترک نہیں کیا گیا، ملکی، غیرملکی ایئرلائنزکے اسٹاف گارگو کمپلیکس پر تمباکو پان گٹکا کے استعمال سے باز رہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پان، گٹکا، چھالیہ کھانے اور سگریٹ نوشی کرنے والوں پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔