نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔
قومی ادارہ صحت کےمطابق مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد 2024ء کے دوران پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی۔ نئے کیسز ڈی آئی خان ، ٹانک ، جیکب آباد اور سکھر میں سامنے آئے،۔
قومی ادارہ صحت کےمطابق ڈی آئی خان، ٹانک، اورجیکب آباد میں تین بچیاں ،سکھر میں بچہ پولیو سے معذور ہوئے،ڈی آئی خان میں اس سال 9، ٹانک میں اورجیکب آباد سےمیں3 ،3 کیسز سامنے آچکے،سکھر میں یہ سال کا پہلا پولیو کیس ہے۔