بھارتی پولیس کی جانب سے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کی اہم دستاویزات ضبط کرلی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس ) کے مطابق قابض پولیس کی کارروائی کے دوران تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر کی بھی تلاشی لی گئی اور سید علی گیلانی کی کتب میں قبضے میں لی گئیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپو ں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ ایک برس میں 100 سے زائد سیاسی و شہری رہنماؤں کے گھروں پر کارروائیاں کی گئی ہیں اور سیاسی دفاتر پر چھاپوں کے دوران دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے جاتے ہیں۔