تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کر دی۔
جمعرات کے روز 9 مئی سے متعلق شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی اور انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔