پنجاب رینجرز کے زیر انتظام رہبر ڈائیگناسٹک سینٹر بہاولپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
سیکٹر ڈیزرٹ رینجرز کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں 500 مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
خواتین اور بچوں نے بھی فری میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھایا اور مقامی افراد نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد، صحت کی سہولت اور ادویات کی مفت فراہمی کو سراہا۔
مریضوں کی جانب سے عوامی فلاح کے ایسے منصوبوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پنجاب رینجرز نے علاقے میں مثبت سماجی تبدیلی کے عزم کا اظہار کیا۔