پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ( پی کے ایل آئی ) میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر 11 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔
پی کے ایل آئی انتظامیہ کے مطابق ادارے میں بدعنوانی پر 11 ملازمین کو برطرف کردیا گیا جبکہ برطرف ہونے والے ملازمین مفت علاج کا جھانسہ دے کر مریضوں اور ان کے لواحقین سے پیسے بٹورتے رہے ہیں۔
مختلف شعبوں کے کوآرڈینٹرز کیخلاف مریضوں اور لواحقین نے شکایات کی تھیں جن کی روشنی میں انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ادارہ جاتی تحقیقات میں ملازمین پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ برطرف کے گئے ملازمین میں سے 7 کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن سے رجوع کرلیا گیا ہے۔