چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کہتے ہیں کہ دو ہزار انیس میں مزاکرات کیے گئے اس میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت ہوں گے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 2019 میں مزاکرات کیے گئے، مزاکرات کے بعد یہ بات واضح کی گئی کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت ہوں گے، جومدارس وزارت تعلیم سے رجسٹرنہیں ہونگے،حکومت بند کرنے کے مجازہو گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ 2019 کے معاہدہ پر اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے دستخط موجود ہیںحکومت 10 ڈی جی آر ای کے بورڈز کو تشکیل دئیےجن سے مدارس رجسٹر ہونا تھے، معاہدہ کے تحت زونل دفاتر بنائے گئے، کئی مدارس نے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کو چھوڑ کر کئی مدارس ڈی جی آر ای سے رجسٹر ہوئے۔
ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ کا مزید کہنا تھا کہ 18500 کے قریب مدارس ڈی جی آر ای سے رجسٹر ہیں، نئے بل میں کہا گیاجومدارس چاہتے ہیں وہ 1860 کےایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں ہمارے بڑے کہتے تھے کہ ہم نے وزارت تعلیم میں جانا ہے۔