پی آئی اے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا نجی ائیرلائنز فائدہ اٹھانے لگیں ۔نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔
نجی ایئرلائنزاندرون ملک پروازکے چالیس سے ستر ہزار روپے تک وصول کرنے لگیں۔نجی ایئر لائنز اندرون ملک پرواز کے 40 سے70 ہزار تک وصول کرنے لگیں۔ نجی ایئرلائنز نے کراچی تا لاہور کرایہ 35 سے49 ہزار فی سیٹ کردیا۔
کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 55 سے61ہزار روپےتک وصول کیا جارہا ہے۔ ایک ہفتے سے پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے۔قومی ایئرلائن کی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کے رش میں اضافہ ہوا۔
نجی ایئرلائن کا مؤقف ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے۔