جاپان نے پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے لیے 31 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں حکومت جاپان جائیکا اور یونیسف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق جاپان کی اس گرانٹ سے پولیو ویکسین خریدی جائے گی جو 2025 کی پولیو مہمات میں استعمال ہو گی۔
رواں سال اب تک ملک میں پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس سے وائرس کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے جاپان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی مسلسل حمایت انسداد پولیو مہم کے لیے قابلِ قدر ہے اور اس تعاون سے کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔