سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کیس مقرر ہونے سے ہی لاعلم نکلے۔ عدالتی عملے نے کاز لسٹ دکھائی تو بولے نوٹس نہیں ملا تھا جس کی وجہ سے تیاری نہیں کرسکا۔
دوسرے درخواست گزار شیرافضل مروت کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر جواب جمع کرانے کی ہدایت جبکہ دیگر تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردی گئیں۔ آئینی بینچ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق متفرق درخواست غیرمؤثرہونے پر نمٹا دی۔