وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ چین کی وژنری لیڈر شپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی۔پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کے دوسرے روز کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ پہنچی۔ بیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کےمنسٹر لیو جیان چاؤسے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاؤ کا شکریہ ادا کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔پاک چین دوستی علاقائی اور بین الاقومی سیاست کے نشیب وفراز سے متاثر نہ ہونے والا پائیدار تعلق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہر موسم کے گرم وسرد سے بالا تر ہے۔لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یوتھ ایمپاور منٹ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے چین کے تعاون کو سراہیں گے۔ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔بڑھتے ہوئے عوامی روابط اور ثقافتی تعلقات شاہراہ ریشم کا ورثہ اور میراث ہے۔چین اور پنجاب کے ثقافتی روابط کیلئے پائیدار اقدامات کریں گے۔





















