پنجاب اسمبلی کے اجلاس دوران ے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ارشد ملک نے قائداعظم کی تصویر کے ساتھ نوازشریف کی تصویر بھی 5 ہزار کے نوٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ملک نے ایوان میں نشست پر کھڑے ہو کر 5 ہزار روپے کا نوٹ لہرایا اور کہا کہ اس پر بانی پاکستان محمد علی جناح کے ساتھ نوازشریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے ،
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا۔





















