قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ سارا پاکستان فخر زمان کو جانتا ہے ایسی کوئی چیز نہیں کہ فخر کہ ساتھ ذاتی مسئلہ ہے، سلیکشن کمیٹی پر امید ہے کہ فخر زمان مختلف کریکٹر ہے ، فخر زمان بیمار ہے اس وجہ سے اسکو کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کھیلیں ، فخر زمان کا خیال رکھنے کا سب کو کہا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ جنوبی افریقہ سیریز ایک نیا چیلنج ہے جس طرح آسٹریلیا زمبابوے میں پرفارمنس دی ویسے ہی ادھر بھی دینے کی کوشش کرینگے، چیمپئنز کپ میں پانچ ٹیموں سے کافی اچھے لڑکے نکل کر آرہے ہیں، نئے نئے لڑکے پاکستان کو مل رہے ہیں سینئیر اور جونئیر کا اچھا کمبی نیشن بن رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ سینئر کھلاڑی جونئیر کو روول دے رہا ہے تجربہ شئیر کررہا ہے بہت اچھی کنڈیشن بن گئی ہے، دوسرے ملک میں کھیلنا ہمیشہ چیلنج رہا ہے پچز بھی مختلف ہوتی ہیں، لیکن ہمارے تمام کھلاڑی پر امید ہیں ٹیم ہونے کے ناطے کھیلیں گے، پروفیشنل کھلاڑی ہیں اچھی پرفارمنس دینگے، چیمپئنز کپ اور ورلڈ کپ ابھی دور ہیں ایشین کنڈیشن ہیں وہاں مختلف ہونگے ٹارگٹ ذہن میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشن مختلف ہے اسی چیز کو دیکھ کر تیاری کی ہے، پاکستان کے پندرہ یا اٹھارہ رکنی اسکواڈ بنے گی تو وہ اچھی پرفارمنس دینگے، سارا پاکستان فخر زمان کو جانتا ہے ایسی کوئی چیز نہیں کہ فخر کہ ساتھ ذاتی مسئلہ ہے، سلیکشن کمیٹی پر امید ہے کہ فخر زمان مختلف کریکٹر ہے ، فخر زمان بیمار ہے اس وجہ سے اسکو کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کھیلیں ، فخر زمان کا خیال رکھنے کا سب کو کہا گیا ہے۔
محمد رضوان نے کہاہے کہ کونسی ٹیم کہاں کھیلے اس نے ماضی میں کیا پرفارمنس دی وہ معنی نہیں رکھتی ، آسٹریلیا اور زمبابوے میں لڑکوں نے بہترین پرفارمنس دی ہے جو بہترین رہی۔