پی آئی اے نے پروازوں میں بہترین کی نوید سنادی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 19 اکتوبر سے پروازوں کا شیڈول بہتر ہوجائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کا شیڈول معمول کی جانب گامزن ہے، کل 19 اکتوبر سے پروازوں کے شیڈول میں بہتری آئے گی۔
بدھ کو جاری ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایندھن کی فراہمی کیلئے پی آئی اے نے اپنے وسائل سے فنڈز کا بندوبست کرلیا ہے اور کل 19 اکتوبر (جمعرات) سے قومی ایئر لائن کی پروازوں کے شیڈول میں مزید بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے پاکستان اسٹیٹ آئل کی کئی ارب روپے کی نادہندہ ہے جس کے باعث پی ایس ایس نے قومی ایئر لائن کو فیول کی فراہمی بند کردی، فیول کی کمی کے باعث پی آئی اے کی درجنوں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا تھا۔