ہونڈا موٹرسائیکل نے اپنے دو ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 ریگولر اور خصوصی ایڈیشن کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں ہونڈا موٹرسائیکل کےدو ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کل(18 اکتوبر) کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں ہونڈا سی جی 125 کے خصوصی ایڈیشن کی قیمت میں 38,500 روپے ،ہونڈا 125 کے ریگولر ایڈیشن کی قیمت میں 33,500 روپےاور CD70 کی قیمت میں 22,000 روپے کی کمی کا اعلان کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ہونڈا کے مقامی ڈیلرز نے دو ٹاپ ماڈلز ہنڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کرنےسے انکار کردیا تھا۔
تاہم ہونڈا کی جانب آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تینوں ماڈلز کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔