انگلینڈ اور ویلز میں 2023کے دوران لڑکوں میں "محمد " مقبول ترین بن گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل انگلینڈ اور ویلز میں نوح مقبول ترین نام تھا جسے اب "محمد” نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آفس فار نیشنل سٹیٹسٹیکس کے اعداد و شمار میں مختلف سپیلنگ والے محمد ناموں کو ایک ساتھ نہیں ملایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر محتلف سپیلنگ والے محمد ناموں کو ایک ساتھ ملایا جائے تو یہ نام کئی سالوں تک کے لیے مقبول ترین نام ہے۔
مختلف سپیلنگ والے دو طرح کے نام ایم یو اور ایم او سے لکھے گئے نام محمد انگلینڈ اور ویلز میں 2023 کے ٹاپ 100 مقبول ترین ناموں میں شامل رہے ہیں۔