پاکستان اور چینی کمپنی میں پٹرولیم صنعت میں 1.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔
یونائیٹڈ انرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کےدرمیان مفاہمتی یاداشت پربیجنگ میں دستخط ہوئے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورنگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی بھی تقریب میں موجود تھے۔
ریفائنری سے حاصل ہونے والا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوں گے،پٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن ہوجائےگی۔
ریفائنری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار6 لاکھ میٹرک ٹن سےبڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہوجائےگی۔