امہ چلڈرن اکیڈمی کا قیام وانا میں 2011 میں آیا،فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی سرپرستی میں چلنے والے اس اداراے کا مقصد یتیم بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔
فرنٹیئر کورخیبرپختونخوا (ساؤتھ)امہ چلڈرن اکیڈمی کےساتھ ملکر یتیم بچوں کی کفالت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،اکیڈمی بچوں اوربچیوں کومفت تعلیم کےساتھ ساتھ مفت یونیفارم ،کتابیں،کھانا،ٹرانسپورٹ اورہوسٹل کی سہولیات فراہم کرتی ہے،قیام سےلیکر ابتک اکیڈمی سے 1500 بچےفارغ التحصیل ہوچکے ہیں جبکہ 600 بچے زیر تعلیم ہیں۔
علاقہ کےعوام اور مشران خصوصاً بچے و بچیاں اس ادارے کی سرپرستی کے لئے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔