منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، 10افراد ہلاک ،کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوکی اور میتھی قبائل کے تصادم کے باعث خانہ جنگی میں مزید اضافہ ہوگیا،منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اورفوج کے جعلی مقابلوں کےباعث کشیدگی برقرار ہے،بھارتی پولیس کے ہاتھوں کوکی قبیلےکے 10نوجوانوں کو بے دردی سےقتل کردیا گیا،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کےمطابق کوکی نوجوانوں کو بدترین تشدد کر کے قتل کیا گیا۔
کوکی قبیلے کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس چن چن کر لوگوں کو قتل کر رہی ہے،بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں اور تشدد کے باعث منی پور کے عوام برہم ہے
ریاست کے نو اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی 3 دسمبر تک بڑھا دی گئی،حالات قابو میں نہ ہونے پر متعدد روز سے کرفیو جاری ہے،نام نہاد جمہوریت مودی سرکار منی پور کی خانہ جنگی پر مکمل خاموش ہے۔