خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں چند سو روپے کے تنازع پر خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا سلمان عرف انجمن کوچند روزقبل قتل کیا گیا، ملزم نے300روپےلین دین پرخواجہ سرا کو قتل کیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے۔
ایس پی نثار خان نے کہا کہ وقوعہ کے وقت ملزم اور مقتول کے مابین جھگڑا ہوا تھا، قتل کے بعد ملزم مصطفٰی روپوش ہوگیا تھا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔






















