چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کو آمادہ کرنا آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کےلیے چیلنج بن گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ بھارتی بورڈ نے شراکتی معاہدے پر حکومتی مشاورت کے بعد ہاں یا ناں میں جواب دینا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤقف کی وجہ سے آئی سی سی کو اپنے فنانشل ماڈل کی فکر ستانے لگی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاخیری حربوں کے استعمال سے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھ گئیں ہیں۔
دوسری جانب جے شاہ اب کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین بن چکے ہیں اورچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے کیونکہ انہیں بھارتی حکومت کوشراکتی معاہدے پر آمادہ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کا دباؤ بھی مزید بڑھ گیا ہے اور ایونٹ کی منصوبہ بندی کے لیے براڈرکاسٹرز نے 5 دسمبرکو اجلاس بلا رکھا ہے جس میں شیڈول پر ہر صورت بات ہونی ہے۔ فریقین نے کسی بھی سم جھوتے کی صورت میں 5 دسمبر تک شیڈول کے اعلان کی امیدیں لگا لی ہیں۔