کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں ملے گا جبکہ فیصلے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ لائف لائن اور الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز پر بھی کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔