لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت عالیہ کی جسٹس عالیہ نیلم اور اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
دو رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔
عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے معروف ڈیزائنر کے شوہر کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے ہمیں انصاف ملا۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر تھانہ سرور روڈ اور گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔
لطیف کھوسہ کا رد عمل
خدیجہ شاہ کی ضمانت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ امید ہے اب خدیجہ شاہ کو دوبارہ گرفتارنہیں کیا جائے گا، ماضی میں رہائی کے فوری بعد گرفتار کرتے رہے ہیں۔