کراچی کے ماہر سرجنز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری کر کے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔
نوشہروفیروز کی رہائشی دونوں بہنوں کی سرجری این آئی سی ایچ اسپتال میں کی گئی جس مبں چار بڑے اسپتالوں کے ماہر سرجنوں نے حصہ لیا اور آغا خان ، این آئی سی ایچ ، این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی ایچ این کے سرجن شریک ہوئے۔
سرجری 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 10 افراد پر مشتمل اسٹاف نے حصہ لیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر ناصر سڈل کا کہنا تھا کہ سرجری سے متعلق نجی اسپتال کے ماہرین سے بھی مشورہ کیا گیا تھا ، اللہ کا شکر ہے دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ سرجری مفت کی گئی اور تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کئے۔
دونوں بچیوں کی عمر 2 ماہ ہے اور دھڑ جڑے ہوئے تھے۔