تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج سے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک ایک شرپسند کا کہنا تھا کہ میں بنوں سے اسلام آباد آیا ہوں، بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کو رہا کروانے آئے تھے مگر قیادت بھاگ گئی۔
پی ٹی آئی شرپسند نے کہا کہ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے ہاتھوں چلی گئی، وہ خود یہاں سے چلی گئیں اور ہمیں ادھر چھوڑ گئی، ہماری قیادت سے ہمیں کوئی چھڑانے نہیں آیا وہ سب فرار ہوگئے تھے۔
گرفتار شرپسندوں کے مطابق میں دیر سے آیا ہوں، پہلی بار جب ہم آئے تھے تو گنڈاپور بھاگ گیا تھا اور اس بار ہم آئے تو بشریٰ بی بی بھی ہمیں چھوڑ کر بھاگ گئی۔