باجوڑ میں پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اورضلعی انتظامیہ کےتعاون سےمنعقدہ خیبرپختونخواہ امن فٹبال ٹورنامنٹ شاندار اور رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
فٹبال ٹورنامنٹ پانچ روز جاری رہا جس میں مختلف اضلاع کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا،امن فٹبال ٹورنامنٹ شاندار رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض تھے۔
اختتامی روز فائنل میچ بھی کھیلا گیا جس میں ضلع باجوڑ کی ٹیم نے نہایت سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنیلٹی ککس پر چترال کی ٹیم کو شکست دی۔
مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔
اختتامی تقریب میں فرنٹیئر کور نارتھ کے بینڈ نے شاندار قومی دھنیں پیش کیں۔ اس موقع پر علاقائ فنکاروں نے روایتی موسیقی اور رقص بھی پیش کیا،اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سےخیبرپختونخواہ امن فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کھلاڑیوں، علاقہ مشران، عوام، طلباء اور نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا،عوام اور بالخصوص نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے۔