بھارتی اداکار وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 37 سالہ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء میں آخری بار اپنے مداحوں سے ملوں گا۔
View this post on Instagram
انہوں نے نوٹ میں لکھا کہ پچھلے کچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے، میں بے تحاشہ حمایت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔
خیال رہے کہ وکرانت میسی ان دنوں اپنی 2 فلموں یار جگری اور آنکھ کی گستاخیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں