شیخوپورہ میں نجی اسکول کا پرنسپل طالبات اور خواتین اساتذہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنا کربلیک میل بھی کرتا تھا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم پرنسپل خفیہ کیمروں سےویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا تھا۔
ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کےموبائل فونز سے درجنوں نازیبا ویڈیوز بھی برآمدکرلیا۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔






















