پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میں 57 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں بلائیوا میں مدمقابل تھیں جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے طیب طاہر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ عثمان خان نے 39، صائم ایوب نے 24، عرفان خان نے 27، کپتان سلمان آغا نے 13 اور عمیر یوسف نے 16 رنز بنائے۔
166 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز بنا سکی اور میچ میں 57 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے سکندر رضا 39 اور مارومانی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے 3 اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔