متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے 1277 مقامی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کردی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ابوظہبی حکومت نے ریلیف فنڈ اور مختلف بینکوں کے تعاون سے ضرورت مند اماراتی شہریوں کے 401 ملین درہم سے زائد قرضوں کو معاف کرنے کے لیے 18 بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ شہریوں کی مدد اور انہیں مشکل سے نکالنے کےلیے یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ شہریوں پر عائد بوجھ کو کم کیا جاسکے۔
یہ اقدام شہریوں کی زندگیںوں اور معاملات کو آسان بنانے کےلیے دانشمندانہ قیادت کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے۔