پچیس نومبر کو پی ٹی آئی کے نام نہاداحتجاج کے دوران پاکستان رینجرز سندھ کے سپاہی گلفام خان نے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا
وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپاہی گلفام خان بہادری کی اعلٰی مثال ہیں۔ راولپنڈی کے رہائشی، شہید نے سوگواران میں والد اور بھائی چھوڑے۔ شہید کے والد، خاندان اور اہل علاقہ نے انکی شہادت کو المیہ قرار دیا۔
گلفام خان شہید کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹا بچپن سے ہی بہت نیک، فرمانبردار اور قابل تھا، گلفام کی پیدائش کے سال بعد اسکی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، احتجاج کے دوران فرائض سر انجام دیتے ہوئے جان قربان کی، اللہ بیٹے کی شہادت قبول فرمائے اور درجات بلند کرے۔
گلفام خان شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میں اپنے سارے بیٹوں کو ملک کی خاطر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں اگر ہم ہی اپنی پاک فوج، رینجرز یا پولیس کے خلاف بولیں گے تو ہمارے دشمن بہت خوش ہوں۔
شہید کے والد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شر پسند ہمارے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں، نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ ہماری فورسز ہیں جو ہر لمحہ ہماری حفاظت کے لیے تیار رہتے، ہمیں ہمارے بیٹے کا دکھ کبھی نہیں بھولے گا، اس نے ملک کی خاطر قربانی دی۔ جن ممالک کی افواج نہیں ہیں آج دیکھیں ان کا کیا حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے پیغام ہے کہ اپنے اداروں کی بدنامی نہ کریں اگر ہمارےادارے کمزور ہوں گے تو پاکستان کمزور ہوگا، عوام سے گزارش ہے کہ ایسے احتجاج کا حصہ نہ بنیں بلکہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔