نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کرنےکی دھمکی کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ٹرمپ سے ملنے فلوریڈا پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم ویسٹ پام بیچ میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر دیکھے گئے جبکہ یہ ملاقات ان کےدورے کے سرکاری شیڈول میں شامل نہیں تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر پچیس فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روس میکسیکو کی صدر نے بھی ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔