چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جس کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے بھارت طرح طرح کےحیلے بہانے ڈھونڈ رہا ہے اور آنے سے انکار کر رہاہےلیکن بھارتی کرکٹ بورڈ اور وزارت خارجہ کے بیانات میں تضاد نے سازش بے نقاب کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا تھا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی تحفظات ہیں ، اس لیئے پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے ، مہربانی کر کے یہ ہم نے نہیں کہا ، ہمارا نام نہ لکھئے گا بلکہ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نام سے دیجیئے گا ، انہوں نے ہی یہ کہا ہے ۔
یاد رہے کہ آج چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے معاملے پر آئی سی سی کے بورڈز ممبر کا آج اجلاس ہوا جس مین فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اور اجلاس ملتوی کر دیا گیاہے جوکہ چند دن بعد دوبارہ بلایا جائے گا ۔
پاکستان نے آج آئی سی سی نے بھرپور طریقے سے اپنا اصولی موقف پیش کیا اور کسی بھی صورت میں ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے سے انکار کیا ۔
آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیاہے جس کے باعث براڈ کاسٹرز میں تشویش ہے اور وہ آئی سی سی سے جلدمعاملے کے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔